ٹائپنگ کریں کی بورڈکےبغیر،انگلیوں کی حرکت سےٹائپ کرنیوالاجدیدآلہ تیار

ٹیپ نامی اس آلے میں کی بورڈ کی طرح بٹن نہیں ہوتے بلکہ پانچ انگوٹھیاں ہوتی ہیں جوباہمی طور پر ایک دوسرے سے منسلک ہو کر آزادانہ انداز میں ٹائپنگ کا عمل سرانجام دیتی ہیں، اس آلے کو انگلیوں میں پہن کر آپ کسی بھی سطح پر ٹائپنگ کے ساتھ ساتھ ماؤس کو بھی استعمال کرسکتے ہیں۔اگر کوئی شخص سفر میں  کی پیڈ یا کی بورڈ کی وجہ سے تحریر کرنے میں دقت محسوس کرتا ہے تو وہ بس اس آلے کے ذریعے اپنے پاؤں، ٹھوس سطح یا ٹیبل پر انگلیوں سے ای میل، مضمون، پیغامات تحریر کرسکتا ہے۔یہ ڈیوائس سمارٹ فونز، کمپیوٹرز، سمارٹ واچ اور لیپ ٹاپ کے ساتھ بلوٹوتھ سے منسلک ہوسکتی ہے جبکہ چارج ایبل بیٹری کی خاصیت کی وجہ سے اسے  باآسانی ہر جگہ استعمال کیا جاسکتا ہے  جب کہ اس کی قیمت صرف 129 ڈالر ہے۔



from Din News http://ift.tt/2kfIETL

Comments

Popular posts from this blog