Posts

Showing posts with the label Din News

سمندری طوفان اوکھائی بھارت سے ٹکراگیا، 26 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

بھارت: طاقتور طوفان کے باعث کئی درخت اکھڑ گئے اور بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ ڈیزاسٹر حکام کا کہنا تھا کہ طوفان سے بھارت میں 13 جبکہ اس کے پڑوسی ملک سری لنکا میں اتنے ہی افراد ہلاک ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ بیشتر ہلاکتیں 130 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوا کے باعث گرنے والے درختوں کے تلے دب کر ہوئیں۔ بارشوں سے بھارت کا ساحلی شہر چنائی سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں سکولوں کو بھی بند کر دیا گیا۔ جنوبی ریاست کیرالہ کے ساحلی شہر کوچی میں موجود سیاحوں کو بھی ساحل سمندر سے دور رہنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ بھارت کے محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ چوبیس گھنٹے میں طوفان کی شدت مزید بڑھنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ دوسری جانب پاکستان کے محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان ‘اوکھئی’ کے بحیرہ عرب میں داخل ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ طوفان کے اثرات کراچی، ٹھٹھہ اور بدین میں 3 اور 4 دسمبر کو بادلوں کی صورت میں نظر آئیں گے جب کہ 4 دسمبر کو اس کی شدت کم ہونا شروع ہوجائے گی۔محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ اوکھئی طوفان سے پاکستان کا کوئی بھی حصہ براہ راست متاثر نہیں ہوگا from Din News http://ift.tt/2A...

لاہور:خصوصی افرادمعاشرے کی بہتری کیلئے اپنی صلاحیتیں استعمال کر رہے ہیں،شہباز شریف

 شہباز شریف: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ خصوصی افرادسماج کیلئے بوجھ نہیں بلکہ معاشرے کا بوجھ بانٹنے کیلئے اپنی صلاحیتیں استعمال کر رہے ہیں لہٰذا انہیں معاشرے میں ان کاجائزحق اوربا وقار مقام دلانے کیلئے معاشرے کے ہر طبقے کو اپنا کردارادا کرنا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے خصوصی افراد کے حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ خصوصی افراد کی بہتری کیلئے انفرادی اور اجتماعی طور پر کام کرنا ہماری اخلاقی، سماجی اور مذہبی ذمہ داری ہے جبکہ پنجاب حکومت خصوصی افراد کی بحالی اورنگہداشت کیلئے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے اور ان کی فلاح وبہبود کیلئے تمام ممکنہ قانونی، انتظامی اور مالیاتی اقدامات اٹھا رہی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہمیں اس امر کاعزم کرنا ہے کہ خصوصی افراد کی نگہداشت اور ان کی فلاح کیلئے کوششوں کو مزید موثر انداز میں جاری رکھیں گے۔ from Din News http://ift.tt/2BFnjqU

گوجرانوالہ میں بھی موٹرسائیکل ایمبولینس سروس کاآغاز

ایمبولینس سروس: لاہورکےبعدگوجرانوالہ میں بھی موٹرسائیکل ایمبولینس سروس کاآغازکردیاگیا،،،، موٹرسائیکل ایمبولینس سروس تنگ گلیوں اوربےہنگم ٹریفک میں ایمبولینس گاڑی کے پھنس جانے کےپیش نظرشروع کی گئی ہے،نئی سروس کے ذریعےحادثے کی صورت میں بروقت طبی امدادفراہم کی جائے گی، سروس کے حوالے سےایمرجنسی آفیسر نے بتایاکہ تنگ گلیوں میں شوگر،دل اوربلڈپریشرکے مریضوں کوانکےگھروں میں طبی امداددی جائےگی،،،تیزرفتاربائیک کےباعث موٹرسائیکل ایمبولینس انتہائی کم وقت میں مطلوبہ جگہ پرپہنچ سکےگی۔گوجرانوالہ کےشہریوں کی جانب سے پنجاب حکومت کے اس اقدام کوسراہاجارہاہے۔ from Din News http://ift.tt/2ki1Ujm

ایرانی صدرکے ہاتھوں چابہار بندرگاہ کے پہلے مرحلے کا افتتاح

چابہاربندرگاہ: ایرانی بندرگاہ چابہار کے ذریعے افغانستان اور وسطی ایشیائی ممالک اور وہاں سے یورپ تک رسائی کا بھارتی خواب ہے اور بھارت نے اسی مقصد کے حصول کے لئے چابہار پر 50 کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری سے اسے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی۔ پہلے فیز کے افتتاح سے ایک ماہ قبل بھارت کی جانب سے گندم کی پہلی کھیپ اسی راستے افغانستان پہنچائی گئی تاہم اب یہ بندگارہ باضابطہ کام شروع کردے گی۔ خیال رہے کہ 2015 میں پاکستان اور چین نے ‘سی پیک’ پر کام کا آغاز کیا تو اگلے ہی سال بھارت نے افغانستان اور ایران کے ساتھ تجارتی راہداری کا معاہدہ کیا جس کے تحت چابہار منصوبے پر تیزی کے ساتھ کام شروع کیا گیا۔ بھارت بندرگاہ پر اپنے 2 برتھ بنائے گا اس کے علاوہ ڈیڑھ ارب ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری سے زاہدان تک ریلوے لائن بھی بنائی جائے گی۔ from Din News http://ift.tt/2Asp0b7

دلوں کے تار چھیڑتی موسیقی پردرجنوں ادھیڑعمرجوڑے جھومے

بیونس آئرس: یہ مناظر ہیں آرجنٹائن کے دارالحکومت  بیونس آئرس کی ایک معروف سٹریٹ کے جہاں درجنوں ادھیڑ عمر جوڑوں نے ایک ساتھ ارجنٹائن کا معروف ڈانس ٹینگو پیش کر کے شام کو رنگین بنا دیا اس روائیتی ڈانس کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں کوئی جوان جوڑا شامل نہیں ہے بلکہ بڑی عمر کے جوڑے ہی اس ڈانس میں شامل ہوتے ہیں from Din News http://ift.tt/2ADQYD7

لیویزفورس اورحساس ادارے کی کارروائی،اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑلی

کوہلو: لیویز فورس اور حساس ادارے نےخفیہ اطلاع پر مشترکہ کارروائی کرکے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنایا۔ڈپٹی کمشنر کوہلوآغانبیل اختر کے مطابق کارروائی کوہلو کےعلاقےکاہان میں کی گئی، کارروائی میں اسلحہ اوربھاری مقدارمیں گولہ بارود برآمد کرلیاگیا۔برآمدکئےگئےاسلحہ میں آر پی جی سیون کے 181راکٹ اور172فیوز، 75ایم ایم آرآر کی ایک گن اور80 راوٴنڈ بھی شامل ہیں۔ڈپٹی کمشنر کاکہناتھا کہ لیویزفورس اور حساس ادارےنے بروقت کامیاب کارروائی سے دہشت گردی کے بڑےمنصوبہ کوناکام بنایا۔ from Din News http://ift.tt/2AGWSmW

فرانس کے جنوب مشرقی علاقوں میں رواں موسم سرما کی پہلی برفباری

فرانس: فرانس کے جنوب مشرقی علاقوں میں رواں موسم سرما کی پہلی برفباری سے معمولات زندگی میں شدید متاثر ہوئے ۔ فرانسیسی شہر سینٹ ویلیئر ڈی تیو میں شدید برفباری سے سڑکیں بند ہو گئیں اور شاہراہوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں ۔انتظامیہ سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام شروع کردیا جبکہ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے حکام نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے اس کے باوجود منچلے بڑی تعداد میں برفباری سے لطف اندوز ہونے کیلئے گھروں سے نکل پڑے۔ from Din News http://ift.tt/2iGNpFe

نوازشریف کی زیرصدارت ن لیگ ن کی سنٹرل ایگزیکٹوکیمٹی کا اجلاس طلب

مسلم لیگ ن: مسلم لیگ ن کی نئی سنٹرل ایگزیکٹو کیمٹی کا پہلا اجلاس کل ہو گا ، پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں کل دوپہرساڑھے 12 بجے ہونے والے اجلاس کی صدارت سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کریں گے۔سنٹرل ایگزیکٹو کیمٹی کے تمام ممبران کو اجلاس میں شرکت کے دعوت نامے ارسال کردیئے گئے۔اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی،وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف،مریم نواز،حمزہ شہباز شرکت کریں گے ۔ راجہ ظفرالحق،خواجہ آصف،احسن اقبال،چودھری نثار،مریم اورنگزیب،رانا ثناء اللہ،خواجہ سعد رفیق بھی موجود ہوں گے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر،بلوچستان اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ کوبھی دعوت نامے بھجوادیئے گئے ۔ اسحاق ڈار سنٹرل ایگزیکٹو کیمٹی سنٹرل  کا حصہ ہونے کے باوجود اجلاس میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔ اجلاس میں مسلم لیگ ن کے مستقبل کے سیاسی روڈ میپ اور تنظیمی امور پر مشاورت ہوگی جبکہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی 5 دسمبر کو لندن روانگی کا امکان ہے۔ from Din News http://ift.tt/2AF0ZA2

پنڈی بھٹیاں:شوہرسےجھگڑےپرماں نے 3بچوں کوگلادباکرقتل کردیا

پنڈی بھٹیاں: پنڈی بھٹیاں کےگاؤں بھوبھڑہ کی رہائشی خاتون زرینہ بی بی کااپنےشوہرعابدسےاکثرجھگڑارہتاتھا،گزشتہ روزبھی دونوں کے درمیان منہ ماری ہوئی،،،جس پراس نے شوہرسےبدلہ لینےکی خاطراپنےتین بچوں کوگلادباکرقتل کردیا،،،ظالم ماں کاغصہ اس پربھی ختم نہ ہوا،،،اوراس نے لاشیں اٹھاکرنہرمیں پھینک دیں،،،ملزمہ نے خودبھی نہرمیں کودکرجان دینےکی کوشش کی لیکن پولیس نے بروقت کارروائی کرتےہوئےاسے گرفتارکرلیا۔،:قتل کیے گئے بچوں کی عمریں2سے6سال کے درمیان ہیں،،،جن میں دوبیٹےاورایک بیٹی شامل ہے۔ from Din News http://ift.tt/2BBW945

اشتعال انگیز تقاریر کیس، فاروق ستار کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

انسداد دہشتگردی عدالت میں اشتعال انگیزتقریرکیس کی سماعت ہوئی دوران سماعت قمرمنصور،شاہدپاشا،امجداللہ اوردیگراے ٹی سی میں پیش ہوئے جبکہ فاروق ستار کے وکیل نے استثنیٰ کی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ فاروق ستاربیماری کے باعث آج عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے،حاضری سے استثنیٰ دیا جائے جو عدالت نے منظور کر لیا،عدالت نے جج کی رخصت کے باعث کیس کی سماعت 6جنوری تک ملتوی کر تے ہوئے ایک بار پھر مفرورملزم بانی ایم کیوایم  کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ from Din News http://ift.tt/2iCnNt6

مجلس وحدت مسلمین کے لاپتہ ڈپٹی سیکرٹری جنرل ناصر شیرازی گھر پہنچ گئے

لاہور: ناصر شیرازی کو ایک ماہ قبل واپڈا ٹاؤن سے نامعلوم افراد زبردستی اپنے ساتھ لےگئے تھے۔ سید ناصرعباس شیرازی کےخاندانی ذرائع نے ان کے گھر پہنچنے کی تصدیق کردی ہے،ناصر شیرازی کے چھوٹے بھائی علی شیرازی کےمطابق ناصر شیرازی گزشتہ شب خود اپنے گھرپہنچے۔ لاہور ہائی کورٹ نے 9 نومبر کو پولیس کو مجلس وحدت مسلمین کےمرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل کوسات دنوں میں بازیاب کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس قاضی محمد امین نے ناصر عباس شیرازی کے بھائی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیئے تھے کہ وہ لاپتہ ہونے والے شخص کے خاندان کے جذبات سمجھ سکتے ہیں۔ from Din News http://ift.tt/2j7rbcL

افغان سرزمین ہمارے خلاف استعمال ہو رہی ہے،شواہد موجود ہیں: جنرل(ر)ناصر جنجوعہ

جنرل (ر) ناصر جنجوعہ: قومی سلامتی کے مشیر جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے بھارت کے ساتھ بیک ڈور رابطوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو آخر کار مذاکرات کی میز پر آنا پڑے گا، یہی اس کے مفاد میں ہے۔ بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت بنیادی ایشوز پر بات کرنے کے لئے تیار ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ وادی میں بد ترین انسانی حقوق کی خلاف وزری کی دنیا میں مثال نہیں ملتی۔ کشمیریوں کی قتل وغارت بھارت کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔ مشیر قومی سلامتی نے کہا کہ ہمارے افسروں اور جوانوں نے سینے پر گولی کھائی لیکن پیٹھ نہیں دکھائی۔ ہمیں معلوم ہے ہمارا دشمن، ہمارے دشمن کی گود میں بیٹھا ہے۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ ہمیں جیتنا ہے، یہ دشمن کو بھی پتہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان سر زمین ہمارے خلاف استعمال ہو رہی ہے جس کے شواہد موجود ہیں۔ ہمارے سارے علاقے کلیئر ہیں، دہشتگرد سرحد پار سے آتے ہیں۔ افغان انتظامیہ کی اپنی سر زمین پر رٹ موجود نہیں ہے۔ ایک ذمہ دار ریاست کی حیثیت سے افغانستان میں امن اور استحکام کی بات کر رہے ہیں۔ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کی جنگ میں اصل ضرورت قومی اتحاد اور یکجہتی کی ہے۔ پاکستان اندر...

امریکی سیکرٹری خارجہ ریکس ٹلرسن کو ہٹانے کا فیصلہ

 امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس نے امریکی سیکریٹری خارجہ ریکس ٹیلرسن کو تبدیل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس پر اگلے چند ہفتوں میں عمل کیا جائے گا۔ ریکس ٹیلرسن کی جگہ سی آئی اے کے سربراہ مائیک پومپیو ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ منصوبے کے مطابق، ریپبلکن سینیٹر ٹام کاٹن کو سی آئی اے کی سربراہی دی جائے گی۔ تاہم ابھی تک واضح نہیں ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے انتظامیہ میں اکھاڑ پچھاڑ کے منصوبے کی منظوری دی ہے یا نہیں۔ from Din News http://ift.tt/2iwcylW

ایسٹونیا، دنیا کا منفرد علاقہ جہاں خواتین کا راج ہے

ایسٹونیا میں زندگی کے تمام معاملات خواتین کے سنبھالنے کی وجہ یہ نہیں کہ ان خواتین کو مردوں سے کوئی پرخاش ہے بلکہ مہینے کے آخر میں علاقے کے تمام مرد ماہی گیری کے لیے اپنے گھروں سے دور چلے جاتے ہیں۔ مردوں کے جانے کے بعد خواتین گاؤں کا تمام نظم و نسق سنبھالتی ہیں، دلچسپ بات یہ ہے کہ یہاں کی خواتین کئی صدیوں سے یہ کام انجام دے رہی ہیں، ان امور میں بچوں کو سنبھالنا، کھانا پکانا، کھیتی باڑی، سماجی معاملات کی انجام دہی اور دیگر شامل ہیں۔ اس جزیرے کا نام کہنو ہے اور یہاں موجود آبادی کی سربراہ کا نام مارے میٹاس ہے ،،،میٹاس کے مطابق گاؤں کے مرد علاقے سے دور رہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ یہاں کی خواتین مضبوط ، بااثر اور آزاد ہیں۔ کہنو ثقافت اس لیے بھی اہم ہے کہ یہاں خواتین روزمرہ زندگی میں روایتی لباس پہنتی ہیں، میٹاس کے مطابق جدید ترقی کے باوجود قدیم ثقافت و روایات کا باقی رہ جانا کسی معجزے سے کم نہیں اور انہیں محفوظ رکھنے کے لیے فکرمند رہتی ہیں۔اس تہذیب کو اقوام متحدہ کے سائنسی، علمی و ثقافتی ادارے یونیسکو نے تاریخ و تمدن کا ایک شاہکار قرار دیا ہے۔ from Din News http://ift.tt/2...

بھارت میں مریض کے پیٹ سے سٹیل کاگلاس نکل آیا

Image
پاکستان میں تومریضوں کے پیٹ سے، کیلیں، سکے،قینچی، تولیہ اور اس طرح کی دیگر چھوٹی موٹی چیزیں نکلنے کی خبریں تو آتی رہتی ہیں لیکن بھارت  میں توعجیب ہی کام ہوا،،،جہاں ایک مریض  کے پیٹ سے آپریشن کےذریعےگلاس نکالاگیا،،،اوروہ بھی سٹیل کا،،،بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں 55 سالہ شخص کو پیٹ میں درد کی شکایت پر ہسپتال لایا گیا، ایکسرے کرنے پر معلوم ہوا کہ اس کے معدے میں سٹیل کا ایک گلاس موجود ہے۔ڈاکٹروں نے آپریشن کرکے مریض کے پیٹ سے گلاس نکال لیا لیکن مریض یہ بتانے میں ناکام رہا کہ سٹیل کا گلاس اس کے پیٹ میں کیسے گیا۔ڈاکٹرکےمطابق مریض کبھی کہتاہےکہ گلاس خودہی پیٹ میں چلاگیاتوکبھی یہ موقف اپناتاہےکہ کسی شخص نے پیٹ میں ڈالا۔     from Din News http://ift.tt/2njcQOJ

ٹائپنگ کریں کی بورڈکےبغیر،انگلیوں کی حرکت سےٹائپ کرنیوالاجدیدآلہ تیار

Image
ٹیپ نامی اس آلے میں کی بورڈ کی طرح بٹن نہیں ہوتے بلکہ پانچ انگوٹھیاں ہوتی ہیں جوباہمی طور پر ایک دوسرے سے منسلک ہو کر آزادانہ انداز میں ٹائپنگ کا عمل سرانجام دیتی ہیں، اس آلے کو انگلیوں میں پہن کر آپ کسی بھی سطح پر ٹائپنگ کے ساتھ ساتھ ماؤس کو بھی استعمال کرسکتے ہیں۔اگر کوئی شخص سفر میں  کی پیڈ یا کی بورڈ کی وجہ سے تحریر کرنے میں دقت محسوس کرتا ہے تو وہ بس اس آلے کے ذریعے اپنے پاؤں، ٹھوس سطح یا ٹیبل پر انگلیوں سے ای میل، مضمون، پیغامات تحریر کرسکتا ہے۔یہ ڈیوائس سمارٹ فونز، کمپیوٹرز، سمارٹ واچ اور لیپ ٹاپ کے ساتھ بلوٹوتھ سے منسلک ہوسکتی ہے جبکہ چارج ایبل بیٹری کی خاصیت کی وجہ سے اسے  باآسانی ہر جگہ استعمال کیا جاسکتا ہے  جب کہ اس کی قیمت صرف 129 ڈالر ہے۔ from Din News http://ift.tt/2kfIETL

شہید لیفٹیننٹ ارسلان کے والد مری میں انتقال کر گئے

کچھ عرصہ قبل خیبر ایجنسی میں دہشت گردوں سے مقابلے میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ ارسلان کے والد انتقال کر گئے شہید ارسلان کے والد کا انتقال مری میں دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہید لیفٹیننٹ ارسلان کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ملک میں نہ صرف جوانوں بلکہ ان کے خاندانوں کی قربانیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ پاک فوج اپنے جوانوں کو ایک خاندان کی طرح سمجھتی ہے۔ والد کی وفات کے بعد ارسلان شہید کے خاندان میں کوئی مرد نہیں بچا۔ شہداء کے خاندان کی عزت بھی اسی طرح کی جاتی ہے۔ لیفٹیننٹ ارسلان عالم خیبر ایجنسی میں راجگال چیک پوسٹ پر سرحد پار سے آنے والے دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران فائرنگ سے شہید ہوگئے تھے۔ شہید ارسلان عالم کی عمر 22 سال تھی اور وہ نئی قائم کی گئی چیک پوسٹ پر آفیسر کمانڈنگ تعینات تھے۔ from Din News http://ift.tt/2ipHCDS