نوازشریف کی زیرصدارت ن لیگ ن کی سنٹرل ایگزیکٹوکیمٹی کا اجلاس طلب

مسلم لیگ ن: مسلم لیگ ن کی نئی سنٹرل ایگزیکٹو کیمٹی کا پہلا اجلاس کل ہو گا ، پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں کل دوپہرساڑھے 12 بجے ہونے والے اجلاس کی صدارت سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کریں گے۔سنٹرل ایگزیکٹو کیمٹی کے تمام ممبران کو اجلاس میں شرکت کے دعوت نامے ارسال کردیئے گئے۔اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی،وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف،مریم نواز،حمزہ شہباز شرکت کریں گے ۔ راجہ ظفرالحق،خواجہ آصف،احسن اقبال،چودھری نثار،مریم اورنگزیب،رانا ثناء اللہ،خواجہ سعد رفیق بھی موجود ہوں گے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر،بلوچستان اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ کوبھی دعوت نامے بھجوادیئے گئے ۔ اسحاق ڈار سنٹرل ایگزیکٹو کیمٹی سنٹرل  کا حصہ ہونے کے باوجود اجلاس میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔ اجلاس میں مسلم لیگ ن کے مستقبل کے سیاسی روڈ میپ اور تنظیمی امور پر مشاورت ہوگی جبکہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی 5 دسمبر کو لندن روانگی کا امکان ہے۔



from Din News http://ift.tt/2AF0ZA2

Comments

Popular posts from this blog

ٹائپنگ کریں کی بورڈکےبغیر،انگلیوں کی حرکت سےٹائپ کرنیوالاجدیدآلہ تیار