شہید لیفٹیننٹ ارسلان کے والد مری میں انتقال کر گئے
کچھ عرصہ قبل خیبر ایجنسی میں دہشت گردوں سے مقابلے میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ ارسلان کے والد انتقال کر گئے
شہید ارسلان کے والد کا انتقال مری میں دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہید لیفٹیننٹ ارسلان کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ملک میں نہ صرف جوانوں بلکہ ان کے خاندانوں کی قربانیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
پاک فوج اپنے جوانوں کو ایک خاندان کی طرح سمجھتی ہے۔ والد کی وفات کے بعد ارسلان شہید کے خاندان میں کوئی مرد نہیں بچا۔
شہداء کے خاندان کی عزت بھی اسی طرح کی جاتی ہے۔ لیفٹیننٹ ارسلان عالم خیبر ایجنسی میں راجگال چیک پوسٹ پر سرحد پار سے آنے والے دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران فائرنگ سے شہید ہوگئے تھے۔ شہید ارسلان عالم کی عمر 22 سال تھی اور وہ نئی قائم کی گئی چیک پوسٹ پر آفیسر کمانڈنگ تعینات تھے۔
from Din News http://ift.tt/2ipHCDS
Comments
Post a Comment