لاہور:خصوصی افرادمعاشرے کی بہتری کیلئے اپنی صلاحیتیں استعمال کر رہے ہیں،شہباز شریف

 شہباز شریف: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ خصوصی افرادسماج کیلئے بوجھ نہیں بلکہ معاشرے کا بوجھ بانٹنے کیلئے اپنی صلاحیتیں استعمال کر رہے ہیں لہٰذا انہیں معاشرے میں ان کاجائزحق اوربا وقار مقام دلانے کیلئے معاشرے کے ہر طبقے کو اپنا کردارادا کرنا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے خصوصی افراد کے حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ خصوصی افراد کی بہتری کیلئے انفرادی اور اجتماعی طور پر کام کرنا ہماری اخلاقی، سماجی اور مذہبی ذمہ داری ہے جبکہ پنجاب حکومت خصوصی افراد کی بحالی اورنگہداشت کیلئے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے اور ان کی فلاح وبہبود کیلئے تمام ممکنہ قانونی، انتظامی اور مالیاتی اقدامات اٹھا رہی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہمیں اس امر کاعزم کرنا ہے کہ خصوصی افراد کی نگہداشت اور ان کی فلاح کیلئے کوششوں کو مزید موثر انداز میں جاری رکھیں گے۔



from Din News http://ift.tt/2BFnjqU

Comments

Popular posts from this blog

ٹائپنگ کریں کی بورڈکےبغیر،انگلیوں کی حرکت سےٹائپ کرنیوالاجدیدآلہ تیار