مجلس وحدت مسلمین کے لاپتہ ڈپٹی سیکرٹری جنرل ناصر شیرازی گھر پہنچ گئے
لاہور: ناصر شیرازی کو ایک ماہ قبل واپڈا ٹاؤن سے نامعلوم افراد زبردستی اپنے ساتھ لےگئے تھے۔ سید ناصرعباس شیرازی کےخاندانی ذرائع نے ان کے گھر پہنچنے کی تصدیق کردی ہے،ناصر شیرازی کے چھوٹے بھائی علی شیرازی کےمطابق ناصر شیرازی گزشتہ شب خود اپنے گھرپہنچے۔ لاہور ہائی کورٹ نے 9 نومبر کو پولیس کو مجلس وحدت مسلمین کےمرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل کوسات دنوں میں بازیاب کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس قاضی محمد امین نے ناصر عباس شیرازی کے بھائی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیئے تھے کہ وہ لاپتہ ہونے والے شخص کے خاندان کے جذبات سمجھ سکتے ہیں۔
from Din News http://ift.tt/2j7rbcL
Comments
Post a Comment