امریکی سیکرٹری خارجہ ریکس ٹلرسن کو ہٹانے کا فیصلہ

 امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس نے امریکی سیکریٹری خارجہ ریکس ٹیلرسن کو تبدیل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس پر اگلے چند ہفتوں میں عمل کیا جائے گا۔ ریکس ٹیلرسن کی جگہ سی آئی اے کے سربراہ مائیک پومپیو ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ منصوبے کے مطابق، ریپبلکن سینیٹر ٹام کاٹن کو سی آئی اے کی سربراہی دی جائے گی۔ تاہم ابھی تک واضح نہیں ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے انتظامیہ میں اکھاڑ پچھاڑ کے منصوبے کی منظوری دی ہے یا نہیں۔



from Din News http://ift.tt/2iwcylW

Comments

Popular posts from this blog

ٹائپنگ کریں کی بورڈکےبغیر،انگلیوں کی حرکت سےٹائپ کرنیوالاجدیدآلہ تیار