سمندری طوفان اوکھائی بھارت سے ٹکراگیا، 26 افراد ہلاک ،متعدد زخمی
بھارت: طاقتور طوفان کے باعث کئی درخت اکھڑ گئے اور بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ ڈیزاسٹر حکام کا کہنا تھا کہ طوفان سے بھارت میں 13 جبکہ اس کے پڑوسی ملک سری لنکا میں اتنے ہی افراد ہلاک ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ بیشتر ہلاکتیں 130 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوا کے باعث گرنے والے درختوں کے تلے دب کر ہوئیں۔ بارشوں سے بھارت کا ساحلی شہر چنائی سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں سکولوں کو بھی بند کر دیا گیا۔ جنوبی ریاست کیرالہ کے ساحلی شہر کوچی میں موجود سیاحوں کو بھی ساحل سمندر سے دور رہنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ بھارت کے محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ چوبیس گھنٹے میں طوفان کی شدت مزید بڑھنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ دوسری جانب پاکستان کے محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان ‘اوکھئی’ کے بحیرہ عرب میں داخل ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ طوفان کے اثرات کراچی، ٹھٹھہ اور بدین میں 3 اور 4 دسمبر کو بادلوں کی صورت میں نظر آئیں گے جب کہ 4 دسمبر کو اس کی شدت کم ہونا شروع ہوجائے گی۔محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ اوکھئی طوفان سے پاکستان کا کوئی بھی حصہ براہ راست متاثر نہیں ہوگا
from Din News http://ift.tt/2ArlLRe
Comments
Post a Comment