لیویزفورس اورحساس ادارے کی کارروائی،اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑلی
کوہلو: لیویز فورس اور حساس ادارے نےخفیہ اطلاع پر مشترکہ کارروائی کرکے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنایا۔ڈپٹی کمشنر کوہلوآغانبیل اختر کے مطابق کارروائی کوہلو کےعلاقےکاہان میں کی گئی، کارروائی میں اسلحہ اوربھاری مقدارمیں گولہ بارود برآمد کرلیاگیا۔برآمدکئےگئےاسلحہ میں آر پی جی سیون کے 181راکٹ اور172فیوز، 75ایم ایم آرآر کی ایک گن اور80 راوٴنڈ بھی شامل ہیں۔ڈپٹی کمشنر کاکہناتھا کہ لیویزفورس اور حساس ادارےنے بروقت کامیاب کارروائی سے دہشت گردی کے بڑےمنصوبہ کوناکام بنایا۔
from Din News http://ift.tt/2AGWSmW
Comments
Post a Comment