ایرانی صدرکے ہاتھوں چابہار بندرگاہ کے پہلے مرحلے کا افتتاح

چابہاربندرگاہ: ایرانی بندرگاہ چابہار کے ذریعے افغانستان اور وسطی ایشیائی ممالک اور وہاں سے یورپ تک رسائی کا بھارتی خواب ہے اور بھارت نے اسی مقصد کے حصول کے لئے چابہار پر 50 کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری سے اسے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی۔ پہلے فیز کے افتتاح سے ایک ماہ قبل بھارت کی جانب سے گندم کی پہلی کھیپ اسی راستے افغانستان پہنچائی گئی تاہم اب یہ بندگارہ باضابطہ کام شروع کردے گی۔ خیال رہے کہ 2015 میں پاکستان اور چین نے ‘سی پیک’ پر کام کا آغاز کیا تو اگلے ہی سال بھارت نے افغانستان اور ایران کے ساتھ تجارتی راہداری کا معاہدہ کیا جس کے تحت چابہار منصوبے پر تیزی کے ساتھ کام شروع کیا گیا۔ بھارت بندرگاہ پر اپنے 2 برتھ بنائے گا اس کے علاوہ ڈیڑھ ارب ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری سے زاہدان تک ریلوے لائن بھی بنائی جائے گی۔



from Din News http://ift.tt/2Asp0b7

Comments

Popular posts from this blog

ٹائپنگ کریں کی بورڈکےبغیر،انگلیوں کی حرکت سےٹائپ کرنیوالاجدیدآلہ تیار