افغان سرزمین ہمارے خلاف استعمال ہو رہی ہے،شواہد موجود ہیں: جنرل(ر)ناصر جنجوعہ

جنرل (ر) ناصر جنجوعہ: قومی سلامتی کے مشیر جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے بھارت کے ساتھ بیک ڈور رابطوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو آخر کار مذاکرات کی میز پر آنا پڑے گا، یہی اس کے مفاد میں ہے۔ بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت بنیادی ایشوز پر بات کرنے کے لئے تیار ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ وادی میں بد ترین انسانی حقوق کی خلاف وزری کی دنیا میں مثال نہیں ملتی۔ کشمیریوں کی قتل وغارت بھارت کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔ مشیر قومی سلامتی نے کہا کہ ہمارے افسروں اور جوانوں نے سینے پر گولی کھائی لیکن پیٹھ نہیں دکھائی۔ ہمیں معلوم ہے ہمارا دشمن، ہمارے دشمن کی گود میں بیٹھا ہے۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ ہمیں جیتنا ہے، یہ دشمن کو بھی پتہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان سر زمین ہمارے خلاف استعمال ہو رہی ہے جس کے شواہد موجود ہیں۔ ہمارے سارے علاقے کلیئر ہیں، دہشتگرد سرحد پار سے آتے ہیں۔ افغان انتظامیہ کی اپنی سر زمین پر رٹ موجود نہیں ہے۔ ایک ذمہ دار ریاست کی حیثیت سے افغانستان میں امن اور استحکام کی بات کر رہے ہیں۔ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کی جنگ میں اصل ضرورت قومی اتحاد اور یکجہتی کی ہے۔ پاکستان اندرونی انتشار اور خلفشار کا متحمل نہیں ہو سکتا۔



from Din News http://ift.tt/2Bt0g1z

Comments

Popular posts from this blog

ٹائپنگ کریں کی بورڈکےبغیر،انگلیوں کی حرکت سےٹائپ کرنیوالاجدیدآلہ تیار